زلزلہ

سوات و گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و حراس

سوات (پاک صحافت) سوات و گردو نواح میں دوسرے روز بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جبکہ اس بار بھی ہندوکش کا پہاڑی سلسہ ہی تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 174 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ یاد رہا کہ گذشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں مسلسل دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔خیال رہے کہ  مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم  فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری کے مہینے میں بھی اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ اس کے علاوہ اٹھائیس جنوری کو بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے