شاہد خاقان

صدر، وزیراعظم اور وزراء نے منصوبہ بندی کرکے آئین توڑا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کو اقامہ کی بنیاد پر ناہل قرار دیا گیا، آج جب آئین توڑا جارہا ہے تو کیا سپریم کورٹ کی ذمہ داری نہیں کہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لے؟ ان کا کہنا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور وزراء نے منصوبہ بندی کرکے آئین توڑا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ قومی اسمبلی کی اکثریت پر دوسرے ملک پر سازش کا الزام لگا ہے اس کا نوٹس سپریم کورٹ نہیں تو اور کون لے گا، آج جو ہوا ہے وہ کبھی مارشل لاء کے ادوار میں بھی نہیں ہوا۔ پنجاب اسمبلی پر تالے لگے ہوئے ہیں اور پولیس کھڑی ہے تاکہ اسمبلی کا اجلاس نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پوری سپریم کورٹ بیٹھے کیونکہ پاکستان کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے  یہ بھی کہا کہ  ملک کی بدنصیبی ہے کہ ملک میں ایسے لوگ برسر اقتدار تھے اور ہیں کہ جنہیں آئین اور ملک کے مستقبل کی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے