خواجہ سعد رفیق

سرکلر ریلوے کا افتتاح اہل کراچی کو بے وقوف بنانے کا شرمناک سیاسی اسٹنٹ ہے، خواجہ سعد

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کا افتتاح اہِل کراچی کو بے وقوف بنانے کا شرمناک سیاسی اسٹنٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں جدید سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خود حکومت نہیں جانتی کہ 111 ارب کی فنانسنگ کب کیسےاورکہاں سےآئے گی پاکستان ریلوے ایسے جدید منصوبے بنانے اور چلانے کی اھلیت رکھتا ھے نہ وسائل۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریلویز نے سپریم کورٹ کو درست معلومات فراہم نہیں کیں، ریلوے کا PSDP یہ مالی بوجھ اٹھا ہی نہیں سکتا، KCRکیلئے الگ اتھارٹی قائم کرناتھی ، نیم مردہ ریلوے کوبیچ میں گھسیٹ لیا گیاتفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے