خورشید شاہ

الیکشن کے بعد ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتے ہیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں کوئی ایک پارٹی واضح اکثریت نہیں لے گی، اکثریت کے لیے 170 نشستیں چاہئیں ہوتی ہیں۔ جے یو آئی، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے مل کر حکومت بناسکتے ہیں، ہر پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی الائنس میں جائے یا اپوزیشن میں بیٹھے، اتحادی حکومت کے لیے شہبازشریف نوازشریف سے بہتر ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خود کے لیے وزیراعظم بننے کا سوچنا میری تربیت نہیں، ویسے تو بلا بلا ہی ہوتا ہے مگر سندھی میں ہم بلا بڑے سے اژدھا کو کہتے ہیں اور جب سیاست سے بلا نکل گیا تو ن لیگ میدان میں آگئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنا کیس درست طریقے سے نہیں لڑا، پنجاب میں بڑی طاقت کے ساتھ آگے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے