جشن ہوائی فائرنگ

جشن آزادی کے موقعے پر ہوائی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، درجنوں زخمی

کراچی (پاک صحافت) جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فارئنگ کرنے سے انتہائی افسوسناک واقعات بھی پیش آئے، ذرائع کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر شہرِ  قائد کے کئی علاقوں میں رات گئے کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعات سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے باعث 27 افراد زخمی ہوئے جبکہ شاہ فیصل کالونی میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔

واضح رہے کہ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کو گولیاں لگنے کے واقعات کورنگی، شاہ فیصل کالونی، برنس روڈ، پاپوش نگر، سٹی کورٹ، میٹرو ویل خیبر چوک، ایف سی ایریا، اورنگی اور بغدادی کے علاقوں میں پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے