شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

گوادر (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بلوچستان کے ضلع گوادر پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ گوادر کے دورے میں وفاقی وزراء بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے گوادر پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن، 12 لاکھ گیلن یومیہ کے ڈی سیلینائزیشن پلانٹ، نئے گوادر ایئر پورٹ پر ٹیسٹ لینڈنگ اور 3.59 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن اسکیم کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر یونیورسٹی کی تعمیر، گوادر سیف سٹی منصوبے اور گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کے کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ماہی گیروں میں چیکس بھی تقسیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے