سعید غنی

عمران خان پاکستان کی سیاست کا ماضی بن چکے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت)  وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ پرویز الہٰی نے عمران خان کو کہہ دیا کہ پلستر لگا کر 3 ماہ تک بیٹھ جائیں، عمران خان پاکستان کی سیاست کا ماضی بن چکے۔ دوسری جانب سعید غنی نے عمران خان کو دوسرا شیخ رشید قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں دوسرے شیخ رشید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت اچھی چیز ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی سنجیدگی دکھائے گی تو اس سے بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ باجوہ صاحب نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہم غیر سیاسی ہیں، مونس اور پرویز الہٰی کے انٹرویو کے بعد جنرل باجوہ کو خود بیان دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیرِ محنت سندھ نے مزید کہا کہ متاثرینِ سیلاب کو ریلیف دینے کے لیے سندھ حکومت کوشاں ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو گھر تباہ ہوئے ہیں وہ بنا کر دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند ماہ میں متاثرہ علاقوں میں کام ہوتا نظر آئے گا، ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر کچھ دنوں کےلیے آئے گا، جو میئر منتخب ہوکر آئے گا وہی شہر کے لیے کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے