علامہ طاہر اشرفی

زلمے خلیل زاد پاکستان کی فوجی قیادت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے زلمے خلیل زاد کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کی فوجی قیادت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  زلمے خلیل زاد نے اپنی قوم اور اپنے وطن افغانستان سے غداری کی۔

واضح رہے کہ طاہر اشرفی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد نے کبھی بھی افغانستان میں ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی۔ حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کا ہدف پاکستان کی فوج اور قوم کا اتحاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے