سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکنِ قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔ جے پرکاش مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اقلیتوں اور عام آدمی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے پرکاش نے کہا کہ آج میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ان 13 مہینوں میں ہم نے پُرامن احتجاج کیے، 9 مئی کو پُرامن احتجاج پُرتشدد ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہاکہ جے پرکاش نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں اٹھایا، میں اپنی ذاتی مصروفیات میں تھا، 9 مئی کے بعد چند دن میں نے سوچ کر یہ فیصلہ کیا، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں میں پاکستان کے لیے رو رہا ہوں، جب ملک ڈوبنے لگتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے۔ ان شرپسندوں کو پکڑنا چاہیے جو ملوث ہیں اور اس معاملے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے