خواجہ سعد رفیق

قطر میں مزید ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قطر میں اس وقت دو لاکھ پاکستانی کام کررہے ہیں جبکہ قطر میں مزید ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں مزید ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دی جائیں گی، وزیراعظم کا دورہ قطر انتہائی سود مند رہا۔ ایک لاکھ پاکستانیوں کی نوکری جو آنے والی ہے، اسے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، قطر بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایئرپورٹ کو فروخت کرنے کی بات نہیں ہوئی، قطر سے نہ قرض مانگا اور نہ ہی اس سے متعلق بات ہوئی ہے۔ ایئرپورٹس کی 100 فیصد ملکیت پاکستان کے پاس رہے گی، چاہتے ہیں ہمارے ایئرپورٹس اپ گریڈ ہوں، ملک کے 42 ایئرپورٹس میں سے11 بند ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ آدھی صلاحیت پر چل رہا ہے، نہ ایئرپورٹ کے شیئرز کسی نے فروخت کرنے کی بات کی نہ آفر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قوم ایئرپورٹس نہیں بیچتی، آؤٹ سورس کرنے کا ماڈل دنیا میں چل رہا ہے، بھارت اور استنبول کے ایئرپورٹ بھی اسی ماڈل پر چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے