شہباز شریف

ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، ایران سے کم لاگت بجلی کی درآمد سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کابینہ نے 16 مئی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔ وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کو دورہ ایران پر بریفنگ دی اور کہا کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچائے جائیں، وزارتِ داخلہ اور ضلعی انتظامیہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں بھی کمی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے