مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

وفاق سندھ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ کے ساتھ ناانصافی اور سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔ اب مزید وفاق کا ظلم و جبر برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کا حق مارا گیا ہے اور کم حصہ دیا گیا ہے۔ جو وعدے کئے تھے سب جھوٹے نکلے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق تمام صوبوں کے ساتھ برابر کا سلوک کرے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی بات کرنے پر مجھ پر حملہ آور کیوں ہو جاتے ہیں؟ آئین میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریاں بتائی گئی ہیں، حقائق پر بات کریں تو کہا جاتا ہے کہ تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارسا تمام صوبوں کو برابر پانی تقسیم کرے۔ ہمار ا مطالبہ ہے کہ قلت کو تمام صوبوں پر مساوی لگایا جائے، یہ سیاسی ایشو نہیں ہے میں کسی صوبے پر نہیں ارسا پر الزام لگارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے