اسحاق ڈار

زلزلہ زدگان کیلئے وفاقی کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرے گی۔ وزیرخزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ترکی کے زلزلہ زدگان کیلئے وفاقی کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے وزیراعظم نے ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔ وفاقی کابینہ ایک مہینے کی تنخواہ جبکہ ارکان پارلیمنٹ بھی زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ عطیہ کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ اب زلزلے سے تباہی کے بعد ہمیں اپنے ترک بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے، مخیرحضرات دل کھول کر ترک بہن بھائیوں کیلئے عطیات دیں۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار 200 سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے