عائشہ غوث پاشا

آئی ایم ایف سے مذاکرات اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ہمارے آئی ایم ایف سے مذاکرات اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے۔ بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالا جائے گا، نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم بوجھ ڈالا جائے گا۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن وزیر خزانہ سے ملاقات کرے گا، عالمی مالیاتی ادارے کو بعض چیزیں مزید کلیئر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے