مفتاح اسماعیل

حکومتی وزرا بھی نہیں چاہتے کہ منی بجٹ پاس ہو، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومتی منی بجٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزرا خود نہیں چاہتے کہ منی بجٹ پاس ہو، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قوم اس وقت 350 ارب روپے کے نئے ٹیکس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ خیال  رہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ پاس نہیں ہونا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ (ن) لیگ نے بجلی کی اضافی کیپیسٹی لگائی۔ دوسری طرف حکومت خود چین سے یہ کہہ رہی ہے کہ (ن) لیگ کے فارمولے کے تحت 9 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے جائیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا، ملک میں ہو کیا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کےدور حکومت میں لگائے گئے پاور پلانٹس پر پی ٹی آئی کے سارے اعتراضات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔حکومت کے پاس سارا ریکارڈ ہے، ان پلانٹس کے کک بیکس کا ایک بھی کیس نہیں بن سکا۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے