رمضان المبارک

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزرات مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندے شریک ہوئے۔

کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اسی طرح لاہور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لاہور میں چاند نظر آنے کا مقررہ وقت 7 بج کر 5 منٹ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد لاہور میں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں کل بروز بدھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش آج رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔ کل چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے