دہشتگرد

تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

پشاور (پاک صحافت) پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ہنگو میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں علاقہ طورہ وڑی میں پولیس نے مقامی پہاڑی علاقے میں آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر حافظ دولت اللہ گروپ سے ہے اور ان کے قبضے سے 4 ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد، چار ہینڈ گرنیڈ، 4 آر پی جی سیون، ایک ڈینگر بور، 250 کارتوس شامل ہیں۔

ڈی پی او آصف بہادر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے افغانستان کی سمیں اور وہاں کے موبائل فون کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں اور وہ خیبرپختونخواہ میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھے، اور ان کا تعلق ہنگو اور قبائلی ضلع کرم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے