بلاول بھٹو

جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔ بلاول بھٹو

کوٹلی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی آزادکشمیر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے تین سال میں کشمیر کے متعلق سوائے غلطی کے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔ وہ کشمیر میں بھی اپنا جیسا وزیراعظم لانا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کراچی سے کشمیر تک ہے مخالفین آج کوٹلی میں آکر جیالوں کے سمندر کو دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری کریں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کو کرنےکا حق ملنا چاہیے، کشمیریوں کا جو فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے