مونس الہی

مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہیں اور گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور نگراں وفاقی حکومت نے مونس الہٰی سے متعلق تمام ڈیٹا مانگا تھا جو نگراں پنجاب حکومت نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مونس الہٰی کی پراپرٹیز کو منجمد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کو فریز کردیا گیا ہے، مونس الہٰی نے اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے اور یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے