آصف زرداری

مخالف سیاسی پارٹیوں کے بعض رہنماؤں کی آصف زرداری کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری مخالف سیاسی پارٹیوں کی وکٹیں آڑانے کے لئے تیار ہیں، ذرائع کے مطابق مخالف سیاسی پارٹیوں کے بعض رہنماؤں کی جانب سے آصف علی زرداری کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ بہت جلد پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو سابق صدر  آصف زرداری کی جانب سے اہم ٹاسک مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے دورہ لاہور کے دوران آئندہ کا ابتدائی سیاسی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، لاہور میں ان کی مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب آصف زرداری کو مخالف سیاسی پارٹیوں کے بعض رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے وسطی پنجاب میں قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ، چوہدری منظور، اورنگزیب برکی اور قاسم ضیاء کو ٹاسک مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری کا اگلے ماہ جولائی میں دوبارہ لاہور آنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر الیکشن مہم کے بعد بلاول بھٹو زرداری بھی لاہور آئیں گے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق  پنجاب میں خواتین ونگ متحرک کرنے کے لیے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی لاہور آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے