حمزہ شہباز

وزیراعظم بدزبانی، تضحیک اور بازاری زبان پر اتر آئے ہیں،حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں  حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران  کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوتے ہی وزیراعظم بدزبانی ، تضحیک اور بازاری زبان پر اتر آئے ہیں، یہ تقریر وزیراعظم پاکستان کی نہیں بلکہ کنٹینر پر کھڑے ایک ہارے ہوئے انسان کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہاب ملک کو نااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کا حساب دینے کا وقت ہے۔  انہوں نے وزیر اعظم کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو مایوسی غربت اور مہنگائی کی پاتال میں دھکیلنے کے حساب کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ  حمزہ شہباز نے اپنے ردعمل میں مزید کہاکہ  اس وقت اپوزیشن ملک کو اس آسیب سے چھٹکارا دلوانے کے لئے یکسو ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اقتدار سے محرومی کے خوف نے وزیراعظم کو بوکھلا دیا ہے، اس بوکھلاہٹ میں ملک کی رہی سہی خارجہ پالیسی کو بھی داؤ پر لگا دیا گیا ہے، جھوٹے الزامات اور کیسز کی حقیقت عوام پر عیاں ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے