مریم اورنگزیب

جوتے پالش کرنے والی پالش کی کالک عمران نیازی کے منہ پہ صاف نظر آرہی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جوتے پالش کرنے والی پالش کی کالک عمران نیازی کے منہ پہ صاف نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈد فتنے! اب تو شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، شہباز شریف چور تھا تو تین سال برطانیہ کی عدالت، این سی اے میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟۔ رانا ثنا اللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟ کہاں گئی وڈیو؟ کہاں گئے ثبوت؟ اب دیر ہوگئی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی، نہ دیتے، اب دیر ہوگئی۔ اگر احتساب کررہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کیوں کی؟ فارن فنڈد فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لا؟۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہاوس میں حبس بے جا میں کیوں رکھا؟ مقدمات صحیح تھے تو آپ کے دور حکومت میں عدالتوں نے بری کیوں کیا؟ فارن فنڈد فتنے! اب بہت دیر ہوگئی، خونی مارچ چلتا جارہا ہے اور معصوم جانیں جاتی جارہی ہیں، سارے چور تھے تو جیلوں میں ڈالنے اور الزام لگانے میں جتنا زور لگایا تھا اتنا ثبوت اکھٹے کرنے میں لگاتے؟۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے