شہلا رضا

ایم کیو ایم لسانیت کو آڑ بناکر لوگوں کے درمیان انتشار پھیلا رہی ہے، شہلا رضا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر  ترقی و نسواںشہلا رضا نے  حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو آڑے لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لسانیت کو آڑ بناکر لوگوں کے درمیان انتشار پھیلا رہی ہے، شہر بھر میں تعصب پر مبنی بینرز آویزاں کرنا درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقی و نسواں سندھ شہلا رضا نے کہا  کہ بل کے نام پر عجیب و غریب تماشہ لگا ہوا ہے، احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر کسی کو ہر گز قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے۔ خیال رہے کہ شہلا رضا نے مخالف جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اب محض شور شرابہ ہی رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر شہلا رضا نے  نے اپنے محکمے کی کارکردگی ست متعلق بتایا کہ 2020-21 میں ہمارے محکمے کو 2 ملین کا اضافی بجٹ ملا، اس سال ہم اپنی 8 اسکیمیں مکمل کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ ضرورت مندوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے