لیاقت بلوچ

عمران خان کا لانگ مارچ اپنی ہی بھول بھلیوں میں بھٹک رہا ہے۔ لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان کالانگ مارچ اپنی ہی بھول بھلیوں میں بھٹک رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے لاہور، اسلام آباد میں سیاسی کمیٹی اور رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے بے یقینی اور عوامی سیاسی بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ 2013ء کے انتخابات کے بعد سے پاکستانی سیاست، معیشت اور سماجی نظام بے یقینی، زوال اور بحرانی حالات سے دوچار ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ اپنی مقبولیت کی طاقت کا غلط استعمال کررہے ہیں، اُن کی روش صرف اُن کے لیے ہی نہیں قومی سیاست کے لیے سیاہ رات میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ قومی قیادت کو احساس ہی نہیں کہ عام آدمی کی زندگی جہاں مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ اور خوفناک اقتصادی بحران نے مشکل تر بنادی ہے، وہیں عوامی سطح پر مخالفت، پگڑی اُچھال، شدت، انتہاپسند اسلوبِ سیاست نے سیاسی دھڑے بندیوں اور زہریلی پولرائزیشن نے معاشرتی بگاڑ بہت گہرا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے