نور عالم خان

پی ٹی آئی حکومت کے وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نور عالم خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے قبل اس کے کہ وہ لوگ بیرون ملک بھاگ جائیں، تاکہ ان کا احتساب کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ سابقہ وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے، بعد میں پتا چلتا ہے کوئی پشاور سے بھاگ رہا ہے کوئی کہیں سے، ہر اس بندے کا احتساب ہونا چاہیے جس نے ہیلی کاپٹر اور لینڈ کروزر کا استعمال کیا ہے۔

نور عالم خان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، چینی اور آٹے پر سبسڈی دیں اور شناختی کارڈ کی شرط ختم کریں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر شناختی کارڈ کے بغیر دو کلو چینی نہیں مل رہی، یہ سراسر زیادتی ہے کہ دو کلو چینی اور گھی کیلئے شناختی کارڈ دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے