جسٹس عمر عطا بندیال

جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔  خیال رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایاہے۔

واضح رہے کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان جون 2014 سے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ  جسٹس عمر عطا بندیال نے برطانیہ کی کیمبرج اور لنکولن انز سے قانون کی ڈگریاں حاصل کی ہیں، انہیں کمرشل، بینکنگ، ٹیکس اور املاک کے شعبوں میں قانونی معاملات پر خاص دسترس حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے