شبلی فراز

کل کے الیکشن میں کامیاب ہوں گے، شبلی فراز کا دعویٰ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ کل کے الیکشن میں کامیاب ہوں گے، ان کا کہنا ہے کہ کل کے الیکشن کے لئے ہم تیار ہیں، اور کل کے الیکشن میں بھی ہر ممبر کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم کو آگاہ کریں گے کہ کیا کیا ترقیاتی کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اخلاقیات تباہ کیں، پی ڈی ایم پہلے کی طرح اس بار بھی ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، ہم نے پارٹی کو منظم طریقے سے متحرک کرنا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم کو آگاہ کریں گے کہ کیا کیا ترقیاتی کام کیے ہیں، کل کے الیکشن میں بھی ہر ممبر کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کور کمیٹی کا وزیراعطم عمران خان پر اعتماد کا اظہار ہے، پارٹی نے ایک بار پھر کور کمیٹی میں حمایت کی۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مزیدکہا کہ رول آف لا خریدو فروخت میں مانگے تانگے سے سیٹ کو چوری کیا گیا، گلگت بلتستان میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کی گئی اور صوبہ بنانے کی بات ہوئی، الیکٹورل ریفارم پر بھی تجویز دی گئیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مسلسل افواہیں چل رہی ہیں، کور کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈہ کی کور کمیٹی نے سختی سے مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے