جہانگیر ترین

جہانگیرترین کیخلاف ایف آئی اے کا بڑا اقدام، تمام اکاونٹس منجمد

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف ایف آئی اے نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ان کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردئے ہیں۔ یہ اکاونٹس تین ممالک کی کرنسی کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین اور ان کی اہلیہ کے چھتیس بینک اکاونٹس منجمد کردئے ہیں۔ جن میں سے ایک اکاونٹ ان کی اہلیہ، اکیس اکاونٹس ان کے بیٹے علی ترین جبکہ چودہ اکاونٹس خود جہانگیر ترین کے ہیں۔ ان اکاونٹس میں اربوں مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی بھی موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 سرکاری اور نجی بنکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمد کئے ہیں، جن میں 4 امریکی ڈالرز، 2 برطانوی پاونڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے