اعظم نذیر تارڑ

عمران خان کا سیاست میں رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاست میں رہنے کا اب کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ آمدن کے ذرائع بتائیں، عمران خان نے فیصلے کوموخرکرنے کے لیے 9 وکیل تبدیل کیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8 سال بعد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا، کیس میں9 وکیل بدلے گئے، فیصلے پرای سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فیصلہ صادر ہو گیا کہ عمران خان کی منی ٹریل قانون کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کا سیاست میں رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، جواز بنائیں گے بھی تو پاکستان کا قانون ایسا کرنے نہیں دے گا، عمران خان نے جو ڈیکلریشن جمع کرایا وہ غلط اور جھوٹا قرار دیا گیا، پاکستان کے آئینی ادارے نے آپ کی رسیدوں اور منی ٹریل کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے