عظمی بخاری

نوازشریف کا نام سن کر عمران خان کی ذہنی حالت فورا مفلوج ہوجاتی ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بونے نوازشریف کا نام استعمال کر کے اپنی نوکری پکی کررہے ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نوازشریف  کا نام سن کر عمران خان کی ذہنی حالت فورا مفلوج ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر سب سے زیادہ چیخیں ”حکومتی سٹپنیوں“ کی نکل رہی ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کی ذہنی حالت کو جانچنے کیلئے میڈیکل بورڈ اور رپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ نوازشریف کا نام ہر دور میں خوف کی علامت رہا ہے، چار سال بعد بھی عمران خان نوازشریف کے نام کا چورن بیچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے عمران حکومت ”جعلی حکومت“ ہے، عوام کی چینی، آٹا اور ادویات کھانے والے چوہوں کو نوازشریف کی فکر پڑی ہے۔ پاکستانی بہت جلد عمران خان کے ”لنگر کارڈ، صحت کارڈ“ انکے منہ پر مارنے والے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل سسلین مافیا بنی گالہ اور وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھا ہے، اس مافیا کی سرپرستی عمران خان کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے