بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں حکومت کی بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں 300 یونٹ تک کے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی آنے کا امکان ہے۔ 60 سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں کو مؤخر کرنے کی پاکستان کی درخواست پر اب تک مکمل طور پر منظوری نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

سابق پاکستانی عہدیدار: مظلوم قومیں محکم قیادت سے محروم ہو گئیں

پاک صحافت انسانی حقوق کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر نے ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے