مراد علی شاہ

کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں امن و امان قائم کرنے سے متعلق کہا کہا ہے کہ ہم سب نے بڑی محنت سے صوبے خاص طور پر کراچی میں امن قائم کیا ہے اب اس امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مجھے پورا صوبہ منشیات سے پاک چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس ماہانہ حساب سے جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے رپورٹ میڈیا پر جاری کرے جس میں یہ واضح ہو کہ کتنے کیسز رپورٹ ہوئے اور کتنے حل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں 10 دن کے دوران ہونے والے جرائم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اغوا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے،4 کیسز میں خواتین کی آواز میں بات کرکے اغوا کیا گیا، ہم ان اغوا کاروں کے گروپ کے قریب ہیں اور بہت جلد انہیں گرفتار کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے استفسار کیا کہ 2 پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا میں پکڑے گئے تھے۔ جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جواب دیا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ مافیاز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، منشیات کے 263 کیسز رجسٹر ہوئے اور کافی گرفتاریاں کی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے پورا صوبہ منشیات سے پاک چاہیئے، جو بھی فارن نیشنلز یہاں کام کررہے ہیں اُن کا ڈیٹا بنائیں، ہمیں فارن نیشنلز کی سیکیورٹی کا سسٹم مزید بہتر کرنا ہے، پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کرنے والے فارن نیشنلز کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے