کراچی، یونیورسٹی روڈ پر سمامہ ٹریفک پولیس چوکی کا افتتاح

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں یونیورسٹی روڈ پر سمامہ سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس کی نئی تعمیر شدہ چوکی کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی احمد نواز اور ڈائریکٹر ایڈمن میڈی کیم ظفر ریاض باری نے افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاریخی ٹریفک پولیس چوکی پاکستان چوک، میٹرو پول، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد ٹریفک چوکی، میٹھادر ٹریفک سیکشن، یاد گارِ شہدائے ٹریفک پولیس گارڈن، پولیس اسٹیشن صدر نزد گورا قبرستان، فیروز آباد ٹریفک پولیس چوکی کے بعد اب سمامہ ٹریفک چوکی یونیورسٹی روڈ کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ غلام سرور بھئیو، ایس پی ٹریفک سینٹرل غلام رسول سیال، ڈی ایس پیز، میڈیا منیجر میڈی کیم جاوید اختر کیانی، ایڈمن منیجر محمد عامر اور سیکشن آفیسرز سمیت مختلف اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی احمد نواز نے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے