دبئی سے کراچی پہنچے کنٹینر سے غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں برآمد

کراچی (پاک صحافت) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے دبئی سے کراچی پہنچے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کے لیے بک کروائی گئی تھیں۔ ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ے این ایف نے ملک کے دیگر علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو چرس اور 480 گرام آئس برآمد ہوئی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ پشاور سے ملزم سے 464 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، ہنگو کے رہائشی ملزم نے منشیات یونیورسٹی کے طلباء کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 86 کیپسول برآمد کیے گئے، خیبر کا رہائشی ملزم پرواز نمبر EK-637 کے ذریعے دبئی کے لیے روانہ ہو رہا تھا

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے