مرتضی وہاب

بارش کے بعد شہر بھر میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد شہر بھر میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے جو جلد مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے آئی سی آئی برج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکس روڈ کی بحالی و کارپٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کے ایم سی حکام نے مرتضی وہاب کو جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس دوران مرتضی وہاب نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہر کی بیشتر سڑکوں کو نقصان پہنچا تھا، بارش کے بعد شہر بھر میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کا شہر بھر میں بلا تفریق سڑکوں و پارکس کی بحالی سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ترجیحی بنیادوں پر جہاں زیادہ ضرورت ہے ان سڑکوں کو بحال کررہے ہیں، کوشش ہے یہ کام جلد مکمل کرلیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے