مزارات

ایک ماہ کی بندش کے بعد تمام مزارات کھول دئے گئے

لاہور (پاک صحافت) کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر ایک ماہ قبل ملک بھر کے تمام مزارات کو بند کیا گیا تھا۔ اب محکمہ اوقاف کی جانب سے پنجاب کے تمام مزارات زائرین کے لئے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع حضرت داتا گنج بخش اور بی بی پاک دامن کے مزار سمیت دیگر تمام مزارات کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے داتا دربار پر مزارکی قفل کشائی کی۔

وزیرمذہبی امور سعید الحسن شاہ نے لاہور میں داتادربار پر حاضری دی اورمزار کو زائرین کے لیے کھولا۔ مزارات کھولنے کے اقدام کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ شہری مزارات پر حاضری دے کر اللہ تعالی سے خصوصی دعائیں مانگتے ہیں اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے