بجلی

پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی کی ترسیل کے دوسرے معاہدے پردستخط

کراچی (پاک صحافت) پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی کی ترسیل کے دوسرے معاہدے پردستخط ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بولان سے گوادر تک  بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئے ایرانی کمپنی “سونیر” سے معاہدہ کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ معاہدے کے بعد ایران سے بلوچستان کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر نے ایران کا دورہ کامیابی سے پورا کیا جس کے بعد ایران سے بلوچستان کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر این ٹی ڈی سی اور توانیر نے دستخط کیے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا اور بلوچستان کے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے ایرانی کمپنی “سونیر” کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ،اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی۔  یاد رہے کہ وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے گزشتہ دنوں ایران کا 4روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے  توانائی ضروریات کے پیش نظر ایرانی حکام سے بجلی کی درآمد پر بات چیت کی ،

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے