بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ناکام حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی انشااللہ آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت تھی تو پانچ افراد کے عام گھرانے کی مہینے میں آٹے کی ضروریات ایک ہزار 975 روپوں میں پوری ہوجاتی تھیں، آج عمران خان کی حکومت میں پانچ افراد کے عام گھرانے کی آٹے کی ماہانہ ضروریات ساڑھے تین ہزار روپوں میں پوری ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک میں دائیں بازو کی جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہوچکیں۔ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ایک عام گھرانا اپنے بچوں کے کپڑے 600 روپوں میں خرید لیتا تھا اور آج وہ اس مد میں تین ہزار 600 روپے خرچ کررہا ہے۔ ہمارے دورِ حکومت میں 5 افراد کا ایک عام کنبہ گھر کے کرائے کی مد میں اوسطاً ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرتا تھا اور آج 22 ہزار روپے ادا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے