چوہدری سرور

این اے 127 میں بلاول بھٹو کو سپورٹ کر رہا ہوں، چوہدری محمد سرور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ این اے 127 میں بلاول بھٹو کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وفاق کی علامت ہے، ہمارا 40 سال کا خاندانی تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹریٹ جا رہا ہوں۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی بھرپور انتخابی مہم چلاؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ بلاول وفاق کی علامت ہے، بےنظیر بھٹو میری بہن تھیں، بلاول بھٹو کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے