اسحاق ڈار

پاکستان کو آئندہ پانچ سال میں سود سے پاک کرسکتے ہیں۔ وزیر خزانہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئندہ پانچ سال میں سود سے پاک کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سود کی حرمت کے حوالے سے کراچی میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں کوشش کی جارہی ہے کہ ہر شخص کو بینکاری نظام سے منسلک کیا جائے، بینکاری کا نظام زندگی کی ضرورت بن چکا ہے اور بینکاری نظام کے ذریعے شفاف لین دین کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک سے سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور شرعی عدالت کے حرم سود سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اسلامی بینکاری نظام کے حوالے سے آج ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں 2018 میں کھڑے تھے، اگر ہم خلوص نیت سے صرف اللہ کی رضا کے لیے فیصلہ کریں تو 5 سالوں میں ملک سے سود کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اسلامی بینکاری 20 سے 21 فیصد ہوچکی ہے اور اسلامی بینکنگ کے اثاثے 7 ٹریلین روپے کی سطح پر ہیں، اسلامی بینکنگ کی پراڈکٹس کو سستا کرنا ہوگا، میوچل فنڈز اور انشورنس کو اسلامی بنیاد پر لانا ہوگا، اسلامک بینکوں کو کنونشل بینکوں سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے