جسٹس طارق مسعود

پاناما کا معاملہ کچھ اور ہی تھا، 436 افراد میں سے ایک خاندان پر کیس چلایا گیا۔ جسٹس طارق مسعود

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس طارق مسعود کا کہنا ہے کہ پاناما کا معاملہ کچھ اور ہی تھا، 436 افراد میں سے ایک خاندان پر کیس چلایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا، 436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔

جسٹس طارق مسعود نے جماعت اسلامی کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ کا مقصد صرف ایک خاندان کے خلاف کیس چلانا تھا ؟ ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب اور اسٹیٹ بینک موجود ہیں، کیا ریاستی اداروں کو بند کرکے سارے کام سپریم کورٹ سے ہی کرالیں؟۔

انہوں نے کہا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں مگر ایسا کیا ہوگیا تھا کہ 24 سماعتوں کے بعد ایک خاندان کے سوا دیگر تمام افراد کے کیسز الگ کردیے گئے؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے