اکبر ایس بابر

ایک شخص نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بد سے بدتر ہوگئی، جمہوریت کے بجائے آمریت آگئی، ایک شخص نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

اکبرایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ سچائی سامنے آہی جاتی ہے، میں پی ٹی آئی کا بانی رکن ہوں، جسے آج تسلیم کیا گیا، پی ٹی آئی کا منشور بنانے والوں میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بادشاہت اور قبضے کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، میں نے 2014 میں فارن فنڈنگ کیس کیا، میں فارن فنڈنگ کیس میں بھی سرخرو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے