اویس شاہ

گرین لائن بس پراجیکٹ کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس پراجیکٹ کو نواز شریف نے شروع کیا، جس کا کریڈٹ بھی انہی کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن بس کے انفرااسٹرکچر میں بہت کام باقی ہے، یہ افتتاح کس چیز کا کررہے ہیں، پہلے پراجیکٹ مکمل کریں، آزمائشی طور پر چلا لیں پھر وزیراعظم سے افتتاح کرائیں۔

اویس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں ارسطو بیٹھے ہیں جنہوں نے کل اتنا جھوٹ بولا، اورنج لائن کی بسوں کے لیے ادائیگی بھی ان کو کی جاچکی ہے مگر کل انہوں نے جھوٹ بولا، یہ وزیراعظم سے آج وہی کے سی آر والا ڈرامہ کرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے