مراد علی شاہ

عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بارش 2020 میں ہوئی، ریکارڈ ہے، لوگ یہ سمجھے برسات میں پانی کہیں نہیں آئے گا ایسا ممکن نہیں۔ ہم نے کام شروع کیا تو مسائل کھڑے ہو گئے، 22 شاہراہیں ڈیوولوشن کے دور میں کمرشلائز کی گئیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بہترمنصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے مسائل بڑھے، نقل مکانی کی وجہ سے کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر 2 منزلہ مکان تھے وہاں 20 ،20 منزلہ بلڈنگز بنائی گئیں، انفراسٹرکچر 2 منزلوں کا تھا، بلڈنگز 20 منزلہ بن گئیں، ہماری غلطی ہے، کراچی کے مسائل کے ہم سب قصوروار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے