عظمی بخاری

ساڑھے تین سال سے پاکستان پر مافیا ازم مسلط ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال سے پاکستان پر مافیا ازم مسلط ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی شہید بننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کےلئے کچھ نہیں صرف پروپیگنڈہ مشین ہے، یہ لوگ خبروں میں زندہ رہنے کے لئے نواز شریف کا نام استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ نئے پاکستان کی بنیادیں ہی سازشوں اور بیساکھیوں پر رکھی گئی ہیں، جو حکومت قرضوں پر چلے اس کا نہ حال ہے نہ مستقبل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے