اعظم نذیر

ایس سی او کے مقاصد پاکستان کی خارجہ پالیسی سے ہم آہنگ ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے مقاصد پاکستان کی خارجہ پالیسی اہداف سے ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نویں وزرائے انصاف اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قانون و انصاف کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سمیت مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر رکن ممالک دیرپا ترقی اور قانون کی حکمرانی کے لئے متحد ہو کر کام کرتے رہے تو خطہ امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے