پرویز الہی

اسمبلیاں توڑنے پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختلافات

لاہور (پاک صحافت) صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں اختلافات سر اٹھانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صرف کے پی اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، ایک اسمبلی توڑنے سے وفاق پر دباؤ نہیں ڈال سکتے، پنجاب اسمبلی ساتھ ٹوٹے تو بات بنے۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے کچھ روز پہلے اسمبلی فوری نہ توڑے جانے کا اشارہ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا تھا کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے، لیکن خان صاحب صحتیاب ہو کر چار مہینے بعد کھڑے ہوں گے، پھر ہم بیٹھ کر فیصلہ کر لیں گے۔ فواد چوہدری نے خبردار کردیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہنا ہے تو اسمبلی توڑنا پڑے گی۔ بیرسٹر سیف نے بھی ناں ناں کرتے ہاں کردی کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے