محمد زبیر

نیب پی ٹی آئی کا ذیلی ونگ بن چکا ہے۔ رہنما ن لیگ

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیب اس وقت پی ٹی آئی کا ذیلی ونگ بن چکا ہے جو عمران خان کے اشاروں پر سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب مریم نواز کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ نیب تحریک انصاف کا ذیلی ونگ بن چکا ہے جس کو عمران خان کی آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری اور بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اور ہیلی کاپٹر کیس میں ڈاکا نظر نہیں آتا۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی مقبولیت سے عمران نیازی خوفزدہ ہے اور مریم نواز ہی سلطنت عمرانیہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ مریم نواز نے نواز شریف کا بیانیہ پوری ہمت و طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے اور وہ مسلم لیگ ن کا فخر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے