آصف زرداری

آج محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور ان کے ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ کار ساز کے 15 سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ جیالوں نے بم دھماکوں سے بے خوف ہو کر اپنی عظیم بہن اور قائد کی حفاظت کی۔ پیپلزپارٹی عہد کرتی ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے جمہوریت پر آنچ آنے نہیں دے گی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پی پی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا، 18ویں آئینی ترمیم ملک کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے سوات میں دوبارہ قومی پرچم سر بلند کیا، صوبوں کو خودمختاری دی، گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کو شناخت دی، غریب اور مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریاست کے ثمرات میں حصہ دار بنایا، ہماری جدوجہد اس روشن صبح کے لیے ہے جب ہر نوجوان بر سر روزگار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے