خرم دستگیر

عمران خان نے جلسوں پر اربوں خرچ کئے لیکن سیلاب متاثرین کو ایک پائی نہیں دی۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی جلسوں پر اربوں روپے خرچ کئے لیکن سیلاب متاثرین کو ایک پائی بھی امداد نہیں دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مستقل مارچ کی مس کال دے رہے ہیں، ان کا مارچ پرامن ہوگا تو ہم نہیں روکیں گے۔ عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں، جتھے بندی کی اجازت نہیں ہے، جتھے لے کر آئیں اور حکومت گرا دیں اس کی اجازت نہیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو 24 انتخابات چاروں صوبوں میں جیتے تھے۔ عمران خان 6 نشستیں جیتے ہیں، ایک بھی نہیں رکھیں گے، یہ کیا کھیل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 جلسے کیے ہیں اور ان پر 5 ارب روپے خرچ کیے، کیا یہ سیلاب زدگان کو ڈھائی ارب روپے بھی نہیں دے سکتے تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے